طویل عرصے بعد آرام کا موقع ملا جس کافائدہ ہوگا،حارث رئوف

09 اپریل ، 2023

لاہور،کراچی(نیوز رپورٹر ،اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد آرام کا موقع ملا جس کا اب فائدہ ہوگا، تازہ دم ہوگیا ہوں، مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے، انرجی لیول بہتر کیا اور مسلز کو آرام ملا۔ اب کوشش ہے کہ کرکٹ اسکلز پر کام کروں اور مزید بہتر کروں۔