بھارت :کورونا بے قابو ہونے لگا، 6155 نئے کیسز، حفاظتی انتظامات سخت

09 اپریل ، 2023

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس بے قابو ہونے گا، کیسز میں تیزی سے اضافہ، حالات بےقابو ہونے سے پہلے ہی حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورت کے مطابق ہفتے کو کورونا وائرس کے سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 6 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 200 دنوں میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں کیسز کی اتنی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انڈیا میں اومی کرون کی نئی ذیلی قسم ’ایکس بی بی 1.1.16‘ کی شناخت ہوئی ہے جس کی وجہ سے انفیکشنز میں اضافہ ہوا ہے۔ وائرس کی یہ قسم آرکٹیورس کے نام سے بھی جانی جاتی ہے جو زیادہ سے زیادہ افراد کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت مارچ سے ایکس بی بی .1.16 کو مانیٹر کر رہا ہے۔