ہندو انتہا پسندوں کا مسلم نوجوان پر تشددزبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے

09 اپریل ، 2023

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں دوران سفر ٹرین کے اندر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان پر تشدد کیا، اس سے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے اور فرار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں میراروڈ پر پیش آیا۔ بھائندر لوکل ٹرین میں التمش نامی مسافر کو مارا پیٹا گیا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ٹرین میں مولانا نوشاد احمد صدیقی نامی عالم دین بھی سوار تھے جنہوں نے اس افسوسناک منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔