سعودی خلائی مشن8 مئی کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوگا

09 اپریل ، 2023

ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب کے خلابازوں پرمشتمل ایکزیم مشن (ایکس -2) کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کوروانہ ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اور یہ 8 مئی کو مرکزی وقت کے مطابق رات 9:43 بجے لانچ کیا جائے گا۔سعودی خلائی مشن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔سعودی خلائی کمیشن، ناسا، اسپیس ایکس اور ایکزیم اسپیس کی ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران میں مشن کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔دو سعودی خلابازوں اور مشن کے ماہرین علی القرنی اور ریانہ برناوی کے ساتھ ایکزیم اسپیس کی انسانی خلائی پروازکی ڈائریکٹر پیگی وٹسن اور ہوابازجان شوفنر بھی شامل ہوں گے جو پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔