جدہ(جنگ نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض نے عالمی سمارٹ سٹی رینکنگ میں فرانس، جرمنی اور سپین کے دارالحکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مکہ، جدہ اور مدینہ منورہ پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ فہرست سعودی دارالحکومت ریاض کو عالمی درجہ بندی میں30ویں نمبر پر رکھتی ہے اور رینکنگ میں تیسرا عرب شہر بناتی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض 2022 میں 39ویں جب کہ 2019 میں 55ویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں مکہ 52ویں نمبر پر ہے جو اب بھی اسے رینکنگ میں چوتھا عرب شہر بناتا ہے جدہ 56ویں اور مدینہ 85ویں نمبر پر ہے۔ابوظہبی اور دبئی عرب شہروں میں سب سے آگے ہیں جو اس فہرست میں بالترتیب 13ویں اور 17ویں نمبر پر ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سمارٹ سٹی آبزرویٹری ان عالمی انڈیکسز میں سے ایک ہے جو شہروں کی تیاری کا جائزہ لیتی ہے۔