اے آئی ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی تعمیر کیلئے پاک چین مشترکہ لیب قائم

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان ( نسٹ ) اور شان ڈونگ جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی (ایس ڈی جے ٹی یو) نے انٹیلیجنس لاجسٹک کے نظام کی مشترکہ بین الاقوامی لیبارٹری کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ ایس ڈی جے ٹی یو کے نائب صدر جیانگ ہواپنگ نے ویڈیو کے ذریعے نسٹ کے پرو ریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عثمان حسن کے ساتھ ایک ایم او اے پر دستخط کیے۔