اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا اکانٹس سے ان پر شدید تنقید شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا اکانٹس سے ان پر شدید تنقید شروع کر دی وہ جب ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے تو انہوں نے خاتون جج دھمکی کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کے حق میں فیصلے کیے تھے۔ اس وقت عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جسٹس اطہر من اللہ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے ۔