اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم ہائوس میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مشکوک شخص3روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہائوس میں داخل ہوا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا ۔ سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور یہ شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔ سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگرسیکورٹی اداروں کی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ مشکوک شخص کیسے وزیراعظم ہائوس میں داخل ہوا، اس حوالے سےسیکورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔