پشاور(صباح نیوز)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ موجودہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں۔انہون نے کہا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبر پختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی بتائے کہ کیا ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا بھی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، ہمارے صوبے میں کوئی دن ایسا نہیں کہ دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تاریخ دینی ہے الیکشن وفاقی وصوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن نے کرانا ہے، نگران صوبائی حکومت کا خط میں نیا الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کو بھیجا۔ الیکشن کے حوالے سے ہمیں ٹھنڈے دماغ کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل اسٹیک ہولڈر صوبے کے عوام، پولیس اور انتخابی عملہ ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بتائیں ان حالات میں وہ انتخابی مہم بھی چلاسکیں گے؟ کیا اس وقت وانا،وزیرستان ، کرم و دیگر علاقوں میں انتخابی مہم ممکن ہوگی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...