سابق ایم این اے فیض اللہ اینٹی کرپشن پنجاب میں10اپریل کو طلب

09 اپریل ، 2023

فیصل آباد (صباح نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، فیض اللہ کموکا کو 10 اپریل کو طلب کر لیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیض اللہ کموکا نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کو 40 کروڑ سے زائد نقصان پہنچایا۔فیض اللہ کموکا نے اپنی دور میں ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کبریا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد سے ساز باز کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔سابق ایم این اے گذشہ پانچ سال سے بغیر ٹھیکہ کے ہریاں والا روڑ اور سوساں روڈفیصل آباد پر سو عدد ایل ای ڈی پول لگا کر کاروباری تشہیر کرتا رہا ہے۔فیض اللہ کموکا نے غیرقانونی تشہیری کاروبار کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے وصول کیے اور سرکاری ٹھیکہ کی مد میں خزانے میں کوئی رقم جمع نہ کرائی۔پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اٹھارٹی کے قوانین کے مطابق ہر ایل ای ڈی کا ٹھیکہ مختلف ہوتا ہے۔