وزیراعظم نے وفاقی کا بینہ کا غیر معمولی اجلاس آج طلب کرلیا

09 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے آج بروز اتوار وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ غیر معمولی اجلاس آج دوپہر2بجے ہو گا ۔ اجلاس میں قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی پر بات ہو گی ۔ اجلاس قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔ اجلاس میں صدر مملکت کی ناب سے عدالتی اصلاحات بل کی نظر ثانی کیلئے واپسی اور اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے پر بھی بات ہو گی ۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔