اسلام آباد (این این آئی)ملک میں متبادل توانائی کے استعمال کی جانب بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت نے ماحول دوست ہائیڈروجن گیس خود بنانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد توانائی تحفظ اتھارٹی نے پالیسی پر کام شروع کردیا۔دستاویزات کے مطابق ہائیڈورجن گیس متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کی جائے گی، گیس گھریلو، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں استعمال ہوگی۔حکام کے مطابق ڈیموں کے ٹربائنز سے نکلنے والے پانی پر الیکٹرولائزر مشینیں لگیں گی، ہائیڈروجن گیس جلنے سے کوئی گرین ہاؤس گیس پیدا نہیں ہوگی۔ایم ڈی نیکا کے مطابق ہائیڈروجن گیس کی پیداواری استعداد زیادہ اور نیوکلئیر انرجی سے بھی سستی ہے، پائلٹ منصوبے کیلئے ملک میں 13سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ پاکستان میں کھیوڑہ میں ہائیڈروجن گیس اسٹور بھی کی جاسکتی ہے۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...