واشنگٹن (این این آئی)آنجہانی امریکی صدر جان فٹزگیرالڈ کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ فٹزگیرالڈ کینیڈی جونیئر 2024کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی طرف سے حصہ لیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، 69 سالہ رابرٹ کینیڈی جونیئر نے فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔