ایران، مظاہروں کے دوران قتل کرنیوالے کو سزائے موت سنا دی گئی

09 اپریل ، 2023

تہران (این این آئی )ایران میں ایک شہری کو اس جرم میں موت کی سزا سنا دی گئی کہ اس نے نومبر 2022 میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ اس دوران متعدد افراد کو قتل بھی کیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد مارے گئے جن میں سیکورٹی فورسز کے درجنوں ارکان بھی شامل ہیں۔ایرانی فورسز نے ہزاروں مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیاتھا۔