پاکستان،خواتین میں مصنوعی زیورات خریدنے کا رجحان بڑھ گیا

09 اپریل ، 2023

کراچی(این این آئی)خواتین اور بچیوں کی جانب سے عید الفطرکے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ کپڑوں کی تیاری کے بعد خواتین نے میچنگ کے زیورات کی تلاش کواپنا مشن بنالیا۔عیدکے قریب آتے ہی مصنوعی زیورات کی چمک دھمک خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئی،خواتین میں مصنوعی زیورات خریدنے کا رحجان بڑھ گیا، خواتین نے کہا کہ سونے کے زیورات کے ڈیزائن تبدیل کروانا ایک مشکل مرحلہ ہے،مصنوعی زیورات سے یہ فائدہ ہے کہ ہم ختلف تقریبات میںاپنے کپڑوں کی مناسبت سے زیورات پہن سکتے ہیں،آج کل کے دور میں90 فیصد سے زیادہ خواتین عید ،شادی دعوت سمیت دیگر تقریبات میں مصنوعی زیورات پہنتی ہیں۔