اسلام آباد(جنگ رپورٹر،آئی این پی)سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو پر اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپیل کی سماعت کرینگے، حکومت کی جانب سے کیوریٹوریو واپس لینے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اس پر چیف جسٹس 10 اپریل کو اپنے چیمبر میں سماعت کرینگے۔واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 مارچ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریفرنس کے نام پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا، ان کیخلاف ریفرنس کوئی ریفرنس نہیں تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک منصف مزاج جج کیخلاف منتقم مزاج عمران خان کی انتقامی کارروائی تھی، یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن دور میں بھی اسکی مذمت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کیلئے ناجائز استعمال کیا، صدر عارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور جھوٹ کے حصہ دار بنے، پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی۔وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم کے بعد اگلے ہی روز 31 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی تھی، صدر کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت دی گئی۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...