اسلام آباد (محمد صالح ظافر) حکومت نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈپروٹیکشن بل 2023ء) کی صدر عارف علوی کی جانب فضول اور بلاجواز قرار دے کر منظوری نہ دیئے جانے اور توثیق نہ کرنے پر اب اسی بل کو کل پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اٹھانے اور پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اس ہفتے صدر سے بل کی فوری منظوری کی استدعا کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ بل 20؍ اپریل کو ازخود ایکٹ بن جائے گا۔ جس کے ذریعہ سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی جس کو حکومت اور پارلیمنٹ پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ایکٹ کی توثق سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنی نا اہلی کے خلاف درخواست دائر کرنے کی بھی راہ ہموار ہوجائے گی۔ بل کا مقصد چیف جسٹس کے از خود نوٹس لینے کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔ انہیں اپنی طرف سے انفرادی حیثیت میں بنچوں کی تشکیل کے اختیار کو بھی ختم کرنا ہے۔ اگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کی منظوری ہوجاتی ہے تو منظوری کے لیے دوبارہ صدرکوپیش کیا جائے گا۔ اگر وہ 10؍ دنوں میں منظوری نہیں دیتے تو بل خود بخود قانون بن جائے گا۔ قبل ازیں علوی نے ازسرنو غور کےلیے دوبارہ قومی اسمبلی کے پاس بل بھیج دیا۔ سینیٹ نے گزشتہ 30؍ مارچ کو بل منظور کیا تھا۔ ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ نے 28؍ مارچ کو اس کی منظوری دی تھی۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...