اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے درمیان محاذ آرائی کا ذمہ دار قرار دیا ہے، ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے متنازع فیصلوں سے عدلیہ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کیا ہے اور اس ادارے کو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سے محاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکر ملک اور ریاست کو جس بحران میں مبتلا کیا ہے اسکا واحد حل اب انکا استعفیٰ ہے،انکا کہنا تھا کہ ابھی انہیں بلاتاخیر استعفیٰ دیدینا چاہئے جبکہ دوسری طرف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے میں اٹھائے جانیوالے سوالات کے بعد چیف جسٹس پر استعفے کیلئے دبائو میں اضافہ ہو رہا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے بھی دو ٹوک لفظوں میں چیف جسٹس کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورت دیگر باقاعدہ تحریک بھی چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا بار کونسل نے اپنے ایک اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے اس طرح قومی اسمبلی کے تمام ارکان اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل کم وبیش تمام فعال جماعتیں چیف جسٹس کے استعفے کیلئے ہم آواز ہوچکی ہیں اور اس اقدام کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا کہ اگر اس مطالبے کے ردعمل میں وکلاء تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں حکومت پر زیادہ دبائو ڈالتی ہیں تو چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس کیساتھ ساتھ وکلاء تنظیمیں بھی باضابطہ طور پر تحریک چلا سکتی ہیں۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...