BNA سربراہ کی گرفتاری سے بلوچستان میں امن ہوگا،وزیراعظم

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) و زیر اعظم شہباز شریف نے بی این اے کے بانی کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور امن کے نئے دور کی آئینہ دار ہوگی۔