اسلام آباد (عاصم جاوید) وفاقی حکومت نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پارلیمان کی بالادستی کا بیانیہ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت سپریم جوڈیشل کونسل اور توہین عدالت قانون میں تبدیلی کی تجویز پر غور کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں میں عدالتی نظام کی تبدیلیوں پر اتفاق پایا گیاہے، مشاورت کے بعد توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے کسی بھی جج کے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور تحقیقاتی رپورٹ کو پارلیمان میں پیش کیا جانا ضروری ہو گا توقع ظاہر کی جا رہی ہے اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم پیشرفت ہو گی، ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کے تمام بڑے سیاسی کھلاڑیوں اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر قیادت کی مشاورت کے بعد وفاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات سے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کرایا جائیگا جس کے بعد عدالت عظمیٰ آئندہ کسی وزیر اعظم کو توہین عدالت میں گھر نہیں بھیج سکے گی، حکومت نے ماضی کے عدالتی کردار کو بھی میڈیا اور اجتماعات میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے جیسے واقعات شامل ہیں۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...