اسلام آباد (فاروق اقدس/خصوصی رپورٹ) جرمنی میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کو برطانیہ میں پاکستان کاہائی کمشنر بنایا جارہا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو چین میں سفیر بنانے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ سعودی عرب سے واپس بلائے جانے والے سفیر امیر خرم راٹھور جکارتہ میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق امکانی طور پر عید کے فوری بعد وزارت خارجہ میں بیرون ملک سفیروں کے تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل جو وزارت خارجہ میں اہم ذمہ داریوں سمیت ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں انہوں نے اپنی ان ذمہ داریوں کے دوران کئی اہم مراحل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جن میں 2017 میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے وزارت خارجہ میں ان کی اہلیہ سے ملاقات کے سفارتی انتظامات اور سخت سکیورٹی میں ملکی وغیرملکی میڈیا کیلئے سہولت کاری کے فرائض نہایت احسن طریقے سے انجام دیئے تھے۔ ان کی جگہ وزارت خارجہ کی ثقلین سیدہ کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر بناکر بھیجا جارہا ہے۔ چین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے وزارت خارجہ کے سابق سیکرٹری سہیل محمود کی تعیناتی کو ذرائع یقینی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے خارجہ سروس میں 37 سال تک طویل عرصے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور گزشتہ سال ستمبر میں ریٹائر ہوگئے تھے، اس دوران دہلی میں بطور ہائی کمشنر سمیت انہوں نے مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان دنوں سہیل محمود وزارت خارجہ کے ذیلی ادارے میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سنٹر میں ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...