لاہور (صابر شاہ) بھارتی سپریم کورٹ کے چارججوں نے بھی 2018ء میں اپنے چیف جسٹس پر تنقید کی۔ جنوری 2018ء میں بھارتی سپریم کورٹ کو پاکستان جیسے عدلیہ کے بحران کا سامنا رہا۔ اختلافات اس قدر سنگین ہوئے کہ کوئی ہم آہنگی اور یگانگت نہیں رہی۔ چار ججز تو چیف جسٹس کے خلاف کھلے عام بولے۔ چیف جسٹس دیپک مسرا جو 1990ء اور 1991ء میں چیف جسٹس رنگن ھاتھ مسرا کے بھتیجے ہیں۔ جن چارججوں جسٹسز جستی چیلا مشیور، رنجن گوگول، ایم بی لوکر اور کوریان جوزف نے پریس کانفرنس میں انصاف کی فراہمی کے نظام پرسنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف جسٹس مسرا نے ججوں کے لیے مقدمات مختص کرنے میں نا انصافی برتی۔ بھارت کی قانونی برادری اور عوام میں اس پر سوالات اٹھے۔ پاکستان میں بھی ساتھی جج صاحبان چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ناخوش ہیں۔ پاکستان میں جج صاحبان اپنے چیف جسٹس کی مخالفت میں اس حد تک نہیں گئے لیکن انہوں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے فیصلے میں اختلافی نوٹ ضرور لکھے۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...