راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں5افرادکوقتل کردیاگیا۔تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ طورپرہسپتال میں لڑکی سے مل کرواپس جانے والے ہری پورکے نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،ایس ایچ اونیوٹاؤن راجہ اعزازعظیم نے بتایاکہ ہفتہ کی صبح پونے گیارہ بجے کے قریب ہری پورکارہنے والا23سالہ طاہر محمود ہولی فیملی ہسپتال کے قریب بائیکیا موٹر سائیکل پرجارہاتھاکہ نامعلوم ملزموں نے اس پرفائرنگ کردی اس کے سرمیں دوگولیاں لگیں جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ سے ایک راہ گیرمحمدخان ولدہاشم علی زخمی ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے بعدازاں ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول ہولی فیملی ہسپتال میں زیرعلاج شادی شدہ لڑکی (ص)سے ملنے کے لئے آیا تھاجسے واپس جاتے ہوئے نشانہ بنایاگیا۔ تھانہ سنگ جانی کو محمدشفیع نے بتایاکہ میرابھائی محمدمسکین ڈھوک رمضانیہ اسلام آبادمیں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔8اپریل ہفتہ کوصبح چھ بجے مجھے میری بھابی نگینہ بی بی نے مجھے فون کرکے اطلاع دی کہ ہمارے پڑوس میں شاہد نے صبح کے وقت ہمارادروازہ کھٹکھٹایامیں نے دروازہ کھولاتوشاہدنے کہااپنے شوہرکوباہربھیجو میراشوہرشاہدکی آوازسن کرباہرآیا تو شاہدنے میرے شوہرمحمدمسکین کے ساتھ گالم گلوچ شروع کردی ،اسی دوران میری بیٹی طیبہ کرن بھی باہرآگئی توشاہدنے پسٹل نکال کرمسکین پر سیدھے فائرکئے جس سے وہ زخمی ہوکرزمین پرگرپڑا،جب کہ شاہد اوراس کے ہمراہ دونامعلوم اشخاص موقع سے فرارہوگئے ۔مسکین بعد ازاں چل بسا۔تھانہ ترنول کو معتبرخان نے بتایاکہ میں مستقل رہائشی تحصیل اپر مہمند ضلع مہمند ایجنسی کاہوں۔ افطاری کیلئے اپنے گھر موٹرسائیکلپر آرہا تھا اورمیرےپیچھےمیرا حقیقی بھائی غزن خان اپنے لوڈر رکشہ پر آرہا تھا کہ اسلا م مارکیٹ کےقریب فیصل خان 2نامعلوم ملزموں نے اپنےموٹرسائیکل سے مجھے سائیڈ ماری جس سے میں نیچے گرگیا ۔اس دوران میرا بھائی غزن خان بھی قریب پہنچ گیا جومجھے اٹھانےکیلئے دوڑا توان لوگوں نے گالم گلوچ شروع شروع کردی اوراسیدورانتاج برخان ہمراہ 2نامعلوماشخاصآئے جنہوں نے غزن خان کوپکڑلیا اورتاج برخخان نے خنجرسےپےدرپےوا رکئےجس سے و ہ شد ید زخمیہوکر گر پڑا ۔ مذکورہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے مجھے پکڑا اورفیصل خان نے مجھ پرخنجرسے وار کیا جس سے میں بھی زخمی ہوگیا ،ہم دونوں بھائیوں کو اہل محلہ و رشتہ دا ر اٹھاکرہسپتال لائے جہاں میرا بھائی غزن خان زخموں کی تاب نہ لا تےہوئے جاں بحق ہو گیا، تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 55سالہ محمدامریزکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد علی نے بتایاکہ میں نماز تراویح پڑھ کر واپس آ رہا تھا کہ گلی میں لوگ اکٹھے تھے جب گھر پہنچا تو میرے بیٹے عید محمد نے مجھے بتایا کہ وقار عرف وکی بنگش اور طاہر حسین عرف بوبی بنگش نے بھائی حکیم خان کو برا بھلا کہا اور گالیاں دیں جس پر میں نے اپنے بچوں کو سمجھایا اور خود گھر سے باہر گلی میں نکلا میرے بیٹے حکیم خان، عید محمد اور وکیل خان بھی باہر میرے پاس گلی میں آ گئے ۔اچانک گلی میں ہمارے محلہ دار وقار عرف وکی بنگش، طاہر حسین عرف بوبی بنگش اور یاسر ستی عرف متھو تینوں مسلح پسٹل ہمارے سامنے آ گئے۔ وقار عرف وکی بنگش نے سیدھا فائر میرے بیٹے حکیم خان پر کیا جو اسے سامنے چھاتی پر لگا جو شدید زخمی ہو کر گر گیا۔ طاہر حسین عرف بوبی بنگش نے سیدھے فائر ہم پر کئے، ہم بال بال بچ گئے ، ایک فائر ایک راہ گیر محلہ دار محمد رمیض کو لگا جو شدید زخمی ہو کر گر گیا ۔یاسر ستی عرف متھو نے ہوائی فائرنگ کی ملزمان وقار عرف وکی بنگش،طاہر حسین عرف بوبی بنگش، اور یاسر ستی عرف متھو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے میں اور میرے بیٹے حکیم خان کوبے نظیربھٹو لے کر آ رہے تھے جو راستے میں انہی ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ وقار عرف وکی بنگش وغیر ہ نے میرے بیٹے کو گالم گلوچ اور برا بھلا کہا تھا۔دریں اثناء راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوعمرلڑکے سمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔
اسلام آباد ریڈ زون میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں آج ریڈ الرٹ ہو گا ، ریڈ زون...
اسلام آبادسرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس گرینڈ دھرنا 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔ حکومت اور سرکاری ملازمین...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ ہم ملکر اسلام آباد...
اسلام آباد چوہدری محمد یٰسین کو پانچویں مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی...
راولپنڈی راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی...
راولپنڈی پرائیویٹ گاڑی پر سبزنمبر پلیٹ ،کالے شیشے اور پولیس سائرن لگاکر گھومنے والے ملزم کو گرفتار...
راولپنڈی عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی کنوینرز نے کہا ہےکہ خواتین کی شمولیت کے...
اسلام آباد‘ راولپنڈی رواں ہفتے کے دوران منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے‘ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی...