سوشل میڈیا پر سازش کے تحت گستاخیاں کروائی جارہی ہیں ،گوجرخان بار

09 اپریل ، 2023

گوجرخان(نمائندہ جنگ)گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس امر پر اظہار افسوس کیا ہے کہ سوشل میڈ یا پراللہ رب العزت،نبی اقدس ﷺ، اہل بیت اطہار،امہات المومنین،اصحاب رسول ﷺ ،قرآن پاک اور پرچم پاکستان کی منظم سازش کے تحت سنگین تو ہین کی جارہی ہے۔جنرل سیکرٹری بار چوہدری محمد اخلاص ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے اصول وضوابط نہ ہونے کی وجہ سے قوم کی نئی نسل سے منظم سازش کے تحت گستاخیاں کروائی جارہی ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا پر فلٹریشن لگائے، والدین بچوں کی مانیٹرنگ کریں اور سوشل میڈ یا پر کنٹرول کی ایپلیکیشن کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔