مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

09 اپریل ، 2023

حطار(نامہ نگار)تحصیل خانپور میں مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں ہوگئے۔ پہلا حادثہ خانپور موڑ میں کھوئی میرا کے قریب پیش آیا ۔حادثہ میں حویلیاں کارہائشی سہیل محبوب موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا ۔دوسرے حادثہ میں جبری روڈ پر نوری آبشار کے قریب نلہ اور کوہالہ بالا کے درمیان تارکول لے جانے والا ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔دریں اثناءتیسرا حادثہ سورج گلی میں حاجی خطاب گل کرشر پلانٹ پیش آیا جہاں اسلام الدین نامی ڈرل مین دوران ڈیوٹی پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔