راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتو ں میں شہری تین گاڑیوں ایک رکشے 24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،شہرکے مختلف علاقوں میں دس افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل چھین لئے گئے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ماربل فیکٹری روڈپر دوموٹرسائیکل سوارندیم قریشی کاموبائل گن پوائنٹ پر، چک مددمیں جنید سرور کی دکان میں اس کے دوست محمد امین ،چودھری نوید اور حماد ظہور بھی موجود تھے کہ ایک نامعلوم شخص آیاجو گن پوائنٹ پر جنید سے 2اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور نقدی، نوید اختر سے موبائل ، ڈرائیونگ لائسنس آئی ڈی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات ،امین سے موبائل، گاڑی کے کاغذات ،اے ٹی ایم کارڈ ، نقدی رقم اور حماد ظہور سے اے ٹی ایم کارڈ شناختی کارڈ اور نقدی چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ امین ٹاؤن میں دونامعلوم ملزمان شیر بہادر کی دکان سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل، تھانہ بنی کے علاقہ باباروڈپر دوموٹرسائیکل سوارسیدسہیل جواد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،محلہ ہری پورہ میں دوموٹرسائیکل سوار سکندر محبوب سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ، بنی چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار سجاداحمد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ رحمان آبادمیں دونامعلوم ملزمان مولانا عامرسہیل سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار جاویداقبال سے اسلحہ کی نوک 35سوروپے اورشناختی وغیرہ ، صادق آبادکے علاقہ ٹرالی اڈے کے قریب تین موٹرسائیکل سوار بینک سے رقم نکلواکرجانے والے انعام اللہ سے اسلحہ کی نوک پر4لاکھ50 ہزار روپے، تھانہ نصیرآبادکے علاقہ محبوب لین میں بائیکیا رائیڈر محمد رشید سے تین مسلح لڑکے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اورموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ٹینچ بازارمیں تین موٹرسائیکل سوار شیخ محمد ابوبکر کی دکان پرآئے جو اسلحہ کی نوک پر 50 ہزار روپے اور کپڑے کے تھان مالیتی 50 ہزار روپے لے کرفرارہوگئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پشاور روڈ پر یونیورسٹی کے طالب علم محمدزید خان سے ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوارنے خودکوایجنسی کااہل کارظاہرکرکے موبائل چھین لیا ،اسے موٹرسائیکل پر گھماتارہا اور مریڑ چوک پل کے پاس اتارکر اس سے تین ہزارروپے اوراس کی گھڑی چھین کرلے گیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ وکیل کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار آفاق احمد سے گن پوائنٹ پر موبائل اور95 ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میں عمران کے گھر پر 3 آدمی آئے اور دروازہ پر دستک دیکر گھر والوں کو کہاکہ عمران کا کوئی لیٹر آیا ہے دروازہ کھلنے پر وہ گھر میں گھس گئے اور گھر سے اسلحہ کی نوک پر پانچ لاکھ روپے لے کرفرارہوگئے ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میں محمد لطیف خا ن کی دکان میں تین مسلح ملزمان داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پرغلے سے اڑھائی لاکھ روپے اور تمام کسٹمرز کی جیبوں سے تمام رقم نکلواکرجاتے ہوئے کیمرہ کی ڈیوائس بھی لے گئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میں مارٹ میں 3 نوجوان لڑکے جو آپس میں پشتو بول رہے تھے داخل ہو ئے اوراسلحہ کی نوک پر د کان کے غلے سے 2لاکھ 40ہزار روپے کیمرے کی ڈی وی آر چھین کر اورمدعی کاموبائل توڑکرفرارہوگئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ بنی سٹاپ کے قریب محمد عمیر کی دکان سے تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر ایکلاکھ 70 ہزار روپے اورڈی وی آرلے ، قائداعظم کالونی میں مبین بخش پارسل ڈیلیور کر کے آ رہا تھا کہ گلی کے کنارے پر تین موٹرسائیکل سوار اس سے گن پوائنٹ پر93ہزار 700 چھین کر بھاگ گئے۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈپر محمدجمیل کی گاڑی میں سے اس کیبیو ی کا پرس جس میں 20ہزارروپے، شناختی کارڈ وغیرہ تھے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈپرشہزاد اشرف کی گاڑی سے بیگ جس میں 8 گاڑیوں کی انوائسز ،2 موٹرسائیکلوں کی اصل انوائسز نمبر اور ایک گاڑی کا اوریجنل سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل سمارٹ کارڈ و اوریجنل فائل اور تین لاکھ روپے تھے ،ہولی فیملی ہسپتال کے باہر محمدابوبکر کے موٹرسائیکل سے بیگ جس میں 10ہزارروپے شناختی کارڈ وغیرہ تھے ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں حنظلہ سرفراز کے کمرے کے تالے توڑکر لیپ ٹاپ اور20ہزارروپے،علامہ اقبال پارک کے باہر طارق محمود کی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور کاغذات ، ملک محمدسجاد کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ50ہزارروپے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ چاکرہ میں وقاص احمد کے گھر کے تالے توڑکر18 ہزار روپے اور طلائی نگوٹھیاں مالیتی 92 ہزا رروپے ،چاکرہ میں زبیر کے گھر کا تالا توڑ کر 2لاکھ روپے اورسونا مالیتی 8لاکھ روپے، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک جابہ میں مرزا عبدالصبور کے گھرسے 5 لاکھ روپے اورسونا مالیتی 15 لاکھ روپے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کاٹھاکلاں میں شکیل احمد کی بیٹھک سےایک لیپ ٹاپ اور بیگ جس میں سرکاری پولیس یونیفارم تھا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن آبادمیں خرم سجاد کی دکان سے اس کاموبائل ،ہل ویولین میں فرزانہ مجاہد کے گھرکے تالے توڑکر سونا ساڑھے نو تولے ، ایک لاکھ 70ہزارروپے اور پرائز بانڈ مالیتی 6لاکھ 20ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقہ بھروالہ میں شاہد رمضا ن کے گھر سے پانی والی موٹر اور گندم والا بھرولہ سے تقریباً بارہ من گندم اور بہت ساری قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں ۔ تھانہ روات کو کنزہ اشرف نے بتایاکہ 11مارچ کو میری بیٹی کی بارات اور رخصتی تھی اور ہم نے فیز 7 میں مارکی بک کروا رکھی تھی ۔ تمام فیملی ممبران سٹیج پر رخصتی کے لیے بڑھے اور میں نے اپنا چھوٹا ہینڈ بیگ اور ایک بڑا بیگ سٹیج کے ساتھ سیٹ کے نیچے رکھ دیے اور فیملی کے ساتھ تصاویر بنانے لگی۔اسی دوران ہال کی لائٹیں مقررہ وقت سے پہلے بند کر دی گئیں،اس موقع پر سٹیج کے قریب صرف گھر کے قریبی افراد اور مارکی کی انتظامیہ موجود تھی اور ہال سے باقی مہمان جا چکے تھے، چند منٹ بعد جب فیملی کے افراد تصاویر سے فارغ ہوئے تو سٹیج پر موجود سیٹ کے نیچے صرف چھوٹا ہینڈ بیگ تھا اور کالے رنگ کا بڑا ہینڈ بیگ موجود نہ تھا جس میں دس لاکھ روپے، 600 قطری ریال، 300 امریکی ڈالر 500 پاؤنڈز گولڈ سیٹ مالیتی پانچ لاکھ روپے اورچارشناختی کارڈزتھے جو نامعلوم شخص چوری کرکے لے گیا۔
اسلام آباد ریڈ زون میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں آج ریڈ الرٹ ہو گا ، ریڈ زون...
اسلام آبادسرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس گرینڈ دھرنا 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔ حکومت اور سرکاری ملازمین...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ ہم ملکر اسلام آباد...
اسلام آباد چوہدری محمد یٰسین کو پانچویں مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی...
راولپنڈی راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی...
راولپنڈی پرائیویٹ گاڑی پر سبزنمبر پلیٹ ،کالے شیشے اور پولیس سائرن لگاکر گھومنے والے ملزم کو گرفتار...
راولپنڈی عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی کنوینرز نے کہا ہےکہ خواتین کی شمولیت کے...
اسلام آباد‘ راولپنڈی رواں ہفتے کے دوران منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے‘ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی...