راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ،چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں 22موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ آبپارہ مارکیٹ میں شاہ زین اصغراورذیشان عباس کو تین نامعلوم مسلح ملزمان نے روک کرماراپیٹا اوران سے اسلحہ کی نو ک پر دو موبائل ،75ہزارروپے ،شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ کوڑیانوالہ چوک میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرکانسٹیبل عابد سے اس کاموٹرسائیکل ،موبائل اورچارہزارروپے چھین کرلے گئے ، کوڑیانوالہ چوک میں دوموٹر سائیکلوں پر سوارتین ملزمان جنہوں نے اپنے منہ ڈھانپ رکھے تھے گن پوائنٹ پردلبرخان کا موٹر سائیکل چھین کرلے گئے،تھانہ کوہسارکے علاقہ بلیو ایریا میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرمحمدتوحیداقبال کاموٹرسائیکل اورموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ بنی گالہ کے علاقہ جگیوٹ روڈپر جامعہ صدیقیہ کاطالب علم محمدجواداکبر اپنے دوستوں اکرام اورعرفان کے ہمراہ افطاری کرنے کے بعدجارہے تھے کہ تین موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پرانہیں روک لیا اوران کی تلاشی لینے لگے مدعی نے ایک ملزم کوپکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی جس سے جوادزخمی ہوگیا۔ تھانہ سنگ جانی کے علاقہ چھیلوگاؤں میں دوموٹرسائیکل سوار گلبدین سے گن پوائنٹ پرایک لاکھ روپے ،دوموٹرسائیکلوں اورایک گاڑی کی رجسٹریشن بکس ،شناختی کارڈ اورموبائل ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ ون میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد ابراہیم سے موبائل اوردس ہزارروپے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن فورمیں دوموٹرسائیکل سوار شہرش خان سے گن پوائنٹ پرموبائل ،پچاس ہزارروپے ،شناختی کارڈ اورڈرائیونگ لائسنس ،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ علی پورمیں دوموٹرسائیکل سوارعادل کافون چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ کھنہ کے علاقہ سوہان میں مارگلہ ٹاؤن کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر شکیل احمداعوان کی گاڑی روک لی اوراسلحہ کی نوک پران سے63ہزارروپے ،ان کاوالٹ جس میں شناختی کارڈ،بنک کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،سینٹ کارڈ،پریس کارڈتھا اورامپیریل کی گھڑی چھین لی، دونوں ملزموں نے مدعی سے پہلے چھ سات مزید افراد کو بھی گن پوائنٹ پرلوٹا،ان میں مختاراحمدسے موبائل فون اور25ہزارروپے ، شہزادسے دوہزار روپے اور غلام ربانی سے موبائل چھین لیا۔تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن وی آئی پی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار شاہ زیب شہزادعباسی کاموبائل ،گنگال سٹاپ کے قریب دوموٹرسائیکل سواردرویش علی کاموبائل ،تھانہ کرپاکے علاقہ پانگ میں دوموٹرسائیکل سوارراجہ حمزہ کی گاڑی روک کرگن پوائنٹ پر ان کے تین موبائل اورنقدی وغیرہ ،تھانہ کرپاکے علاقہ میں تین نامعلوم ملزمان حمادسے موبائل اورچھ سوروپے ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی ایٹ ٹومیں دوموٹرسائیکلوں پرسوار چارنامعلوم ملزمان دانیال سے اسلحہ کی نو ک پر موبائل ، پندرہ ہزارروپے اورشناختی کارڈوغیرہ ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی ایٹ فور میں دوموٹرسائیکل سوار محمدعلی اسلم سے گن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ ایچ نائن ٹومیں دوموٹرسائیکل سوار نوازمسیح سے گن پوائنٹ پرموبائل ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی الیون فورمیں دونامعلوم ملزمان عمرفاروق سے گن پوائنٹ پر35ہزارروپے ،شناختی کارڈ اوردوسمیں چھین کرلے گئے ۔
اسلام آباد ریڈ زون میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں آج ریڈ الرٹ ہو گا ، ریڈ زون...
اسلام آبادسرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس گرینڈ دھرنا 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔ حکومت اور سرکاری ملازمین...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ ہم ملکر اسلام آباد...
اسلام آباد چوہدری محمد یٰسین کو پانچویں مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی...
راولپنڈی راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی...
راولپنڈی پرائیویٹ گاڑی پر سبزنمبر پلیٹ ،کالے شیشے اور پولیس سائرن لگاکر گھومنے والے ملزم کو گرفتار...
راولپنڈی عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی کنوینرز نے کہا ہےکہ خواتین کی شمولیت کے...
اسلام آباد‘ راولپنڈی رواں ہفتے کے دوران منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے‘ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی...