ایس ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات ریٹائر، آر پی او کی طرف سے الوداعی تقریب

09 اپریل ، 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات کے اعزاز میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی جانب سے الوداعی افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا،ایس ایس پی لیگل سروس کی معیاد پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائر ہو گئے۔ الوداعی افطار پارٹی میں سٹی پویس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی ، ایس ایس پی آر آئی بی عبدالفاروق ریجنل آفس کے برانچ انچارجز ودیگر سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پرسی پی او نے ایس ایس پی لیگل کی محکمہ پولیس کے لیے طویل عرصہ تک قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ریجنل پولیس آفیسر نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا طویل اور قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں صرف کیا، آپکی خدمات کو محکمہ پولیس ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا رہے گا ۔