مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سےپہلی بار مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوسکی جس پر مسیحی ملازمین میں مایوسی اور غم وغصہ پا یا جا تا ہے۔ سی ڈی اے کی روایت ہے کہ جس طرحمسلمانوں کو عید کی تنخواہ سے پہلے ایڈوانس دی جاتی ہےاسی طرح مسیحی ملازمین کو کرسمس اور ایسٹر پر تنخواہ ایڈوانس ادا کی جاتی ہےلیکن سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نا اہلی کی وجہ سے اس بار مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ نہیں دی گئی ۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق تنخواہ کی ایڈوانس ادائیگی کا کیس دیر سے چلایا گیا اور یہ تنخواہ پیر یا منگل کو ادا کی جا ئے گی۔چیئر مین سی ڈی اے نے اس غیر ذمہ دارانہ طر ز عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔یا د رہے کہ سینی ٹیشن میں مسیحی ملازمین کی تعداد 800 سے زائد ہے۔