صوبائی وزیر صحت کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کی کارکردگی کی تعریف

09 اپریل ، 2023

گوجرخان(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کی مختلف شعبوں میں کارکردگی پر انتظامیہ کو سراہا ہے۔ایک تعریفی خط میں صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے 20 مارچ کو ہسپتال کا دورہ کیا اور اس دوران مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرحت جمیلہ کی ایڈمنسٹریشن کی بھی تعریف کی ۔