مہنگائی کے پسے عوام کو آٹے کے تھیلے مفت فراہم کئے جا رہے ہیں ،سیکرٹری آرکائیو

09 اپریل ، 2023

جہلم (نامہ نگار) سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور نے ضلع جہلم میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے عملہ سے آٹے کی تقسیم بارے استفسار کیا اور محکمہ صحت کے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ سیکرٹری آرکائیو نے کہا کہ مہنگائی کے پسے عوام کو تین تین آٹے کے تھیلے مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر قائم مفت آٹا پوائنٹس کے دورہ میں سپلائی اور تقسیم کا ریکارڈ چیک کیا۔ بعدازاں گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا اور گندم کے سٹاک اور کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔