محمد عرفان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ لگا نے کا حکم منسوخ

09 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر میونسپل ایڈ منسٹریشن محمد عرفان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات لگانے کا نوٹیفکیشن ایک دن بعد ہی واپس لے لیا ۔محمد عرفان اس سے قبل بھی ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر کام کرچکے ہیں اور بعض حلقوں نے ان کی دوبارہ پوسٹنگ کو ہدف تنقید بنایا تھا۔