راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،سی پی اوکے حکم پرچارپولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،واقعہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا ۔ا بتدائی طور پرپولیس نے واقعہ کو جوئے خانے پر ریڈکے دوران فائرنگ سے جوڑنے کی کوشش کی جس پرمقتول کےلواحقین نے احتجاج کیا ،جس کے بعدسی پی اونے چاروں اہل کاروں کومعطل کرکے قانونی کارروائی کاحکم دیا۔ پولیس کو افضال احمد نے بتایاکہ ڈھوک سیدوٹیکسلاکا سکونتی ہوں اور پیرودھائی میں اپنے بھانجوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ جمعہ کی رات ساڑھے دس بجے میں اورمیرابھانجا فیصل اقبال اورمیرابھائی محمدفیاض مسلم آباد میں اپنے گھرکے باہرکھڑے تھے، ہمارے سے کچھ فاصلے پر روڈ کے دوسری طرف میرابھانجا باسط ولد راجہ محبت خان اوراس کے دوست محمداحسان اورمحمدذیشان کھڑے تھے کہ اتنے میں دوموٹرسائیکلوں پر پولیس محافظ کے چارجوان جن کے نام بعدمیں کانسٹیبل محمدشمریز ، کانسٹیبل صلاح الدین اورکانسٹیبل سیف معلوم ہوئے آئے اورباسط وغیرہ کے پاس رک کران کی تلاشی لینے لگے جس سے ان کی آپس میں توں تکرارہوگئی تومحمدشمریز محافظ پولیس نے اپنے پسٹل سے فائرکیا جوباسط کو لگا۔ اسے ہولی فیملی ہسپتال لے کرگئے جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
اسلام آباد ریڈ زون میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں آج ریڈ الرٹ ہو گا ، ریڈ زون...
اسلام آبادسرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس گرینڈ دھرنا 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔ حکومت اور سرکاری ملازمین...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ ہم ملکر اسلام آباد...
اسلام آباد چوہدری محمد یٰسین کو پانچویں مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی...
راولپنڈی راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی...
راولپنڈی پرائیویٹ گاڑی پر سبزنمبر پلیٹ ،کالے شیشے اور پولیس سائرن لگاکر گھومنے والے ملزم کو گرفتار...
راولپنڈی عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی کنوینرز نے کہا ہےکہ خواتین کی شمولیت کے...
اسلام آباد‘ راولپنڈی رواں ہفتے کے دوران منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے‘ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی...