نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنیوا لے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینئر سول جج محمد شبیر نے خواتین کی نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گرفتار ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار ملزم سمیع اللہ سکنہ پشاور کو عدالت پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اسلام آباد کی رہائشی دو بہنوں کو نازیبا تصاویر سے بلیک میل کر رہا تھا ، ملزم سے مزید شواہد اکٹھے کرنے ہیں۔