راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہےکہ ضلع راولپنڈی میں مفت آٹے کی فراہمی کے لیے 11 میگا سینٹر قائم کئے گئے ہیں اب تک ساڑھے نو لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں، آٹے کی مفت سہولیات سے راولپنڈی کے 3لاکھ 16 ہزار خاندان مستفید ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ 4لاکھ 83 ہزار سے زائد خاندانوں میں مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا۔ ضلع راولپنڈی میں ساڑھے 14 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم ہونے کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیپو روڈ پر قائم مفت آٹا مرکز کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک راولپنڈی میں مفت آٹے کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ 25 رمضان تک جاری رہے گا۔ گِراں فروشوں کے خلاف بھی ایکشن لے رہے ہیں۔ شہریوں سے زائد نرخ وصول کرنے والے 1325 دوکانداروں کو 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔
راولپنڈی ڈپٹی یکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صائمہ انور نے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان اور...
اسلام آبادقومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد برسہ نے امریکہ...
راولپنڈی ڈھوک منگٹال میں بچوں کی لڑائی پر ایک شخص کوخنجر مار کر زخمی کر دیاگیا،تھانہ رتہ امرال کوسراج حسین نے...
راولپنڈی راستوں کی بندش اور سکولوں میں چھٹی کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی طرف سے واضح احکامات نہ ہونے کی وجہ...
راولپنڈی تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں فائرنگ کرکے باپ کوقتل اور بیٹے کوزخمی کردیاگیا ،پولیس کوکوسید نیازحسین نے...
اسلام آباد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل طلبہ کی خودکشی اور ہراسانی سے متعلق کیسز پر ابتدائی...
راولپنڈیراولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار کر لئے۔شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،مسروقہ...
اسلام آباد چکلالہ کینٹ انتظامیہ نے تجویز کیا ہے کہ آر ڈی اے کو چکلالہ کینٹ حدود کے بائونڈری ایریازکی...