نیوٹیک یونیورسٹی میں افطار دسترخوان کا اہتمام

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) نیوٹیک یونیورسٹی میں افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جس میں 400 افراد نے افطارڈنرکیا۔ نیوٹیک کمیونٹی سروس کلب نے عوام اور مستحق افراد کی فلا ح و بہو د کیلئے آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔رمضان کے مقدس مہینے افطار دسترخوان کا اہتمام یو نیورسٹی کے احاطے میں عام لوگوں کے لیےکیا گیا۔