برقعہ پوش خاتون کی تشددزدہ لاش برآمد

09 اپریل ، 2023

پنڈی گھیب (نمائندہ جنگ)پنڈی گھیب کے علاقے نلہڈ سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔ ڈہوک ملکاں داخلی نلہڈ سی پیک کے قریب ڈہوک ملکاں میں ویران راستے پر ایک خاتون کی تشدد زدہ نعش دیکھی گئی جس نے کالے رنگ کا برقعہ پہناہوا تھا اور تشدد کی وجہ سے اُسکا چہرہ بھی سوجھا ہوا تھا ۔