4 لاوارث بچےچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے

09 اپریل ، 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تحفظ سینٹر راولپنڈی نے کمرشل مارکیٹ کے علاقہ سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت وقاص، لقمان، سجاول اور ظہیر کے نام سے ہوئی یہ چاروں بچے کمرشل مارکیٹ میں آنے والی فیملیوں سے مختلف طریقوں سے بھیک مانگتے تھے، تحفظ سینٹر نےاطلاع ملنے پر چاروں بچوں کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔