محکمہ مال چکوال کے معطل نائب تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ طلبی

09 اپریل ، 2023

چکوال(نمائندہ جنگ)اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے محکمہ مال چکوال کے معطل نائب تحصیلدار نجف حمید کو انکوائری کے سلسلے میں 10 اپریل کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نجف حمید کو 6 اپریل کو بھی اینٹی کرپشن راولپنڈی دفتر میں طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے طبی وجوہات پر پیش ہونے سے معذوری ظاہر کی تھی۔اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ مال چکوال کے متعدد افسران و اہلکاروں کو بھی 10اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔نجف حمید پر مبینہ طور پر خلاف ضابطہ ترقی اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔