لڑکی بن کر کال،لڑکے کو بلاکرتشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ

09 اپریل ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکی بن کر واٹس ایپ کال کرکے جوان لڑکے کو بلاکرتشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ پیرودھائی کو ادریس خان نے بتایا کہ میرے بھتیجے محمدعلی کو لڑکی کے روپ میں بذریعہ واٹس ایپ کال کرکےخیابان سرسید اعوان مارکیٹ میں ایک کمرے میں بلایا گیا جہاں الیاس اور4نامعلو م اشخاص نے اسے کمرے میں بندکرکےزبردستی زردکوب کیا اوراس سے ایک لاکھ10ہزارروپے اورموبائل چھین لیا۔