بیجنگ(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اسپیکر پارلیمنٹ اور تائیوانی صدر کی ملاقات کے بعد چین نے تائیوان کے گرد فوجی مشقیں شروع کردیں ، یہ مشقیں تین دن تک جاری رہیں گی، چین کی فوج کے ایک ترجمان شی یی نے سنیچر کو کہا کہ ’یہ مشقیں ’تائیوان کی آزادی‘ کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی قوتوں کے درمیان ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کیخلاف ایک سخت انتباہ جاری کرنے کے لئے ہیں۔‘چین کی میری ٹائم اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ پیر کو فوجیان کے ساحل پر براہ راست فائر مشقیں کی جائیں گی۔چین نے تائیوان کی صدر اور امریکی ایوان کے سپیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد خود مختار جزیرے کی حکومت کو ’سخت پیغام‘ جاری کیا تھا۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’یونائیٹڈ شارپ سورڈ‘ کے نام سے موسوم یہ تین روزہ آپریشن پیر تک چلے گا۔تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ انہوں نےجزیرے کے اطراف میں ایک اور چینی جنگی جہاز اور 29لڑاکا طیارے دیکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکمران جماعت جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے عالمی سلامتی اور ڈولپمنٹ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق فوج کے ترجمان شی یی نے کہا کہ یہ مشقیں ’آبنائے تائیوان کے سمندری علاقوں اور فضائی حدود میں جزیرے کے شمالی اور جنوبی ساحلوں سے دور اور جزیرے کے مشرق میں ہوں گی۔‘مقامی میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مشق میں پیر کو چین کے فوجیان صوبے کے ساحل پر ’لائیو فائر ڈرلز‘ بھی شامل ہوں گی جو تائیوان کے بالکل سامنے واقع ہے۔تائیوان کی صدر سائی انگ وین کی کیلیفورنیا میں امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کے بعد بیجنگ نے پڑوسی ملک کے قریب سمندر میں اپنی جنگی کشتیاں بھیجی تھیں۔اے ایف پی کے مطابق چین جمہوری، خود مختار تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ایک دن طاقت کے ذریعے اس پر قبضہ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔گزشتہ سال اگست میں سابق امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے ردعمل میں چین نے سب سے بڑی فضائی اور بحری جنگی مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔چین نے تائیوان کے ارد گرد جنگی جہاز، میزائل اور فائٹر جیٹ تعینا کر دیے تھے۔گزشتہ ہفتے دورے کے آغاز پر ہی چین نے خبردار کر دیا تھا کہ ملاقات ہونے کی صورت میں وہ ’مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات‘ اٹھائے گا۔چین نے مزید کہا تھا کہ سائی انگ وین کی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون مکارتھی سے ملاقات ایک اور اشتعال انگیزی ہوگی جو ون چائنا اصول کی خلاف ورزی ہے۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر تشویش...
کراچی 2023 میں یونان کشتی حادثے کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی رپورٹ جو ڈی ائی جی احسان صادق کی سربراہی میں...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار...
بنوںجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی دینی مدارس کے خلاف ہونے...
چھنگ دو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے کا یہ...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ،...
کراچیسعودیہ، امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ملکوں سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں...
کوئٹہپسنی فش ہاربر ایریا میں کوسٹ گارڈز نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بتاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت...