لاہور،سیالکوٹ(نمائندگان جنگ)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر میرا پیارا ایپ کیلئے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ʼʼمیرا پیارا ایپʼʼ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،وزیراعلیٰ نے ایپ کو فوری طورپر لانچ کرنے کے لئے ا قدامات کاحکم دیا اور ہدایت کی کہ میرا پیاراایپ کو فول پروف اورممکنہ حد تک مستند بنا یا جائے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ میرا پیاراایپ پر سپیشل بچے یا فرد کو بھی گمشدگی کے خدشے کے پیش نظر رجسٹرڈ کیاجاسکے گا۔ میرا پیاراایپ پر گمشدہ اور باز یاب بچے یا فرد کی رپورٹ بھی کی جاسکے گی اور گمشدہ اور باز یاب بچوں کی تلاش ممکن ہوسکے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 2629گمشدہ بچے رجسٹرڈہیں جبکہ259بچے باز یاب ہوچکے ہیں اور 25گمشدہ بچوں کو کامیابی کے ساتھ خاندان سے ملا دیا گیا ہے، میرا پیاراایپ پر شہری بھی بچے کی گمشد گی کی رپورٹ کرسکیں گے،ناخواندہ لوگ پولیس فرنٹ ڈیسک، تحفظ مرکز اور پولیس خدمت مرکز پر بھی رپورٹ کراسکتے ہیں جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور شیلٹر ہومز پر میرا پیاراایپ کے ذریعے تلاش او رباز یابی کی رپورٹ ممکن ہوگی،گمشدہ بچوں یا افراد کی تصویر، رنگ و نسل اور فنگر پرنٹس کے ذریعے فیملی سے ملایا جاسکے گا۔آخری مرحلے میں گمشدہ بچوں وافراد کے والدین او رباز یاب بچوں و افراد کے والدین کا ڈی این اے ہوگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدرسیالکوٹ چیمبر چمبر عبد الغفور ملک ا ور جہانگیر رشید سمیت دیگر کے ساتھ زوم اجلاس میں کیا،وزیراعلیٰ نے کہا ماحولیاتی اور زمینی آلودگی کی وجہ سے نہ صرف ماحول انسانوں کے لئے خطرناک بنتا جارہا ہے بلکہ زمینی کی زخیزری بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس سے فی ایکٹر پیدوار میں کمی پیدا ہورہی ہے ،شرکاء نے بتایا سیالکوٹ میں شجرکاری کی مہم کو کامیاب بنایا جارہا ہے ، وزیراعلی پنجاب نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کو ایسٹر کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پولیس نفری میں مزید اضافہ کیا جائے ،درین اثناوزیراعلیٰ نے راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر تشویش...
کراچی 2023 میں یونان کشتی حادثے کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی رپورٹ جو ڈی ائی جی احسان صادق کی سربراہی میں...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار...
بنوںجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی دینی مدارس کے خلاف ہونے...
چھنگ دو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے کا یہ...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ،...
کراچیسعودیہ، امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ملکوں سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں...
کوئٹہپسنی فش ہاربر ایریا میں کوسٹ گارڈز نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بتاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت...