اسلام آباد (عاطف شیرازی) ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 12.7سے بڑھ کر35.37 فیصدپر پہنچ گئی،بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ رکارڈ کیا گیا،ایک سال میں کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق چینی اوسط 36 روپے 45 پیسے فی کلو،آٹے کا 20 کلو کا تھیلاایک ہزار 544 روپے 72 پیسے اور ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ اوسط 342روپے 57 پیسے مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی قیمت میں اوسط111 روپے 7 پیسے،آلو 24 روپے 42 پیسے،پیاز 34 روپے 72 پیسے فی کلو اور کیلے کی فی درجن قیمت میں اوسط 110 روپے 24 پیسے اضافہ ہوا، انڈے 128 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،تازہ دودھ اوسط46 روپے 45 پیسے فی لٹر اور دہی 57 روپے 6 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،،مٹن کی قیمتوں میں 256روپے 95 پیسے،بیف 108 روپے 23 پیسے،دال ماش 152روپے 71 پیسے،دال چنا 83 روپے،دال مونگ 113روپے 93 پیسے،دال مسور 60 روپے 84 پیسے اور لہسن کی قیمتوں میں فی کلو اوسط57 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اس عرصے میں 190 گرام چائے کا پیکٹ 252 روپے 66 پیسے اور نمک کا 800 گرام پیکٹ 17 روپے 50 پیسے مہنگا ہو جبکہ ایک سال میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اوسط 691 روپے 8 پیسے اضافہ ہوا۔
اسلام آباد پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل میں مبینہ قواعد و ضوابط کے برعکس نئی آسامیوں کی تخلیق پر سابق...
کراچی ویٹول نے پاکستان میں بنکرنگ آپریشنز کیلئے دو بڑے بنکرنگ بارجز تعینات کر دیے، گوادر میں پہلی کامیاب...
اسلام آباد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے...
اسلام آباد آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی انتظامیہ نے جولائی 2022 سے جون...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج...
اسلام آباد چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چوہدری خالد محمود نے شہریوں سے کہا ہے کہ شدید بارش اور آندھی کے...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی گریڈ 20کی افسر...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے بلوچستان میں نئے اضلاع اور...