اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)دفاع پاکستان کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین کونسل مولانا حامد الحق حقانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین مولانا محمد احمد لدھیانوی سربراہ اہلسنت والجماعت ، مولانا فضل الرحمان خلیل امیر مشائخ و علما کونسل،عبد اللہ حمید گل تحریک جوانان پاکستان ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ، مولانا پیر مظہر شاہ رکن آزاد کشمیر اسمبلی، پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما شیخ محمد اقبال، مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا سید عتیق الرحمان شاہ،مسیحی برادری کی نمائندگی بشپ نذیر عالم، سکھ برادری کی نمائندگی سردار پرتاب سنگھ، اشاعت والتوحید کے رہنما مولانا اشرف علی، قبائل موومنٹ کے مولانا اسد اللہ حقانی، جمعیت علما اسلام(س)کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا عبد القدوس نقشبندی، مولانا ایوب خان ثاقب، مولانا عبد الحئی حقانی، حافظ عبد الرفیع، مولانا اعظم حسین ،قاری آمین الحسنات،اہلسنت والجماعت کے مولانا عطا محمد دیشانی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک کواس وقت مختلف چیلنجزدرپیش ہیں،بیرونی دشمن کے ساتھ اندرونی سازشیں بھی ملک کوعدم استحکام کاشکارکررہی ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھتاجا رہا ہے۔ معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں جکڑاہوا ہے ۔ چندارب ڈالرکے لیے آئی ایم ایف ہمیں ناک سے لکیریں نکلوارہا ہے ۔ پروپیگنڈہ اورمیڈیاوارکے ذریعے جھوٹ اورفساد پھیلایاجارہاہے جس سے ملک میں انتشاربڑھ رہاہے ۔ ملک میں ذاتی سیاست کیلئے ریاست اور پوری قوم کو قربان کیا جا رہا ہے جو اس فورم کو کسی صورت قبول نہیں۔سیاسی فرقہ واریت فسادکی شکل اختیارکرچکی ہے جس کی وجہ سے قوم تقسیم کا شکارہے ۔سیاست کودشمنی کا رنگ دینگے تو ایسا طوفان برپا ہوگا جو پورے سسٹم کو تباہ و برباد کر دیگا۔ ہماری آزادی، خودمختاری اور سالمیت خطرے میں ہے۔ہمیں پاکستان کی نظریاتی اور دفاعی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایسی حکمت عملی کی بنیاد رکھنی ہے جو ہماری آزادی، خودمختاری، قومی وقار اور قومی مفادات کے تحفظ پر مبنی ہو۔حالات اب یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں متعلق عوام میں زہر گھولا جا رہا ہے ملک کوخدانخواستہ شام اورعراق بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں ملک کے ایٹمی اثاثوں پرانگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔ غیرملکی ایجنٹ کھلم کھلا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال زلمے خلیل زاد ہیں جو براہ راست اندرونی پاکستانی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم فوری سنبھل جائیں اور معاملات سڑکوں پر طے کرنے کے بجائے متعلقہ ایوانوں میں حل ہوں اسی میں سب کی بہتری ہوگی مسائل تصادم سے نہیں بلکہ مقالمہ سے حل کیے جائیں ۔ ۔اجلاس میں پیش کی گئی قراردوں میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کی سالمیت، فکری وحدت، قومی وقار اور دینی تشخص کے تحفظ کے لیے کسی غفلت اور تساہل کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ سیاسی منافرت اور انتشار کے خاتمے کیلئے تمام طبقات اپنا کر دار ادا کریں،ر قومی مشاورت کے ذریعے ملک کو مہنگائی کے طوفان سے نکالا جائے اور ملکی معیشت کو استحکام کے راستے پر ڈالاجائے ۔ اداروں کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے ۔ناموس رسالت، ختم نبوتۖ، صحابہ کرام و اہلبیت اور مقدس شخصیات کی حرمت سے متعلق قوانین کے خلاف سازشوں کا سد باب کیاجائے ۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر تشویش...
کراچی 2023 میں یونان کشتی حادثے کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی رپورٹ جو ڈی ائی جی احسان صادق کی سربراہی میں...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار...
بنوںجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی دینی مدارس کے خلاف ہونے...
چھنگ دو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے کا یہ...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ،...
کراچیسعودیہ، امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ملکوں سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں...
کوئٹہپسنی فش ہاربر ایریا میں کوسٹ گارڈز نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بتاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت...