مقبوضہ کشمیر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، جی 20 اجلاس خطرے میں

09 اپریل ، 2023

سری نگر(پی پی آ ئی) مقبوضہ کشمیر کے ہسپتالوں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو ا ہے جس نے مقبوضہ خطے میں جی 20سربرا ہی اجلاس منعقد کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور اجلاس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صرف ایک دن میں کورونا کے 95نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ بھارت کیسز کی اصل تعداد کو چھپا نے کی کوشش کر رہا ہے ۔ سرینگرکے ایک ہسپتال کے ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے نے کہا ہے کہ انہوں نے مریضوں کے نمونوں کی جانچ تیز کر دی ہے اور کورونا مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔سی ڈی ہسپتال سری نگر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق او پی ڈی میں روز6 کورنا مریض رپورٹ ہوتے ہیں۔