اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بدامنی کی لپیٹ میں، معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے۔ قومی انتخابات کی طرف جاناہو گا۔ حکمران جماعتوں نے مفادات کے لیے لڑائی میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، گزشتہ پانچ برسوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پارلیمنٹ میں ایک قانون بھی پاس نہیں ہوا، اس کے مقابلے میں آئی ایم ایف کے 36قوانین چند منٹوں میں پاس کرائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز الاسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت نے کہاحکمران اشرافیہ اربوں کے اثاثوں کی مالک ہو کر بھی غریب سے ہی قربانی مانگتی ہے، یہ لوگ اپنا پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں،حکمران طبقہ آئی ایم ایف کا قرضہ لے کر خود کھا گئے اور ان کے پاس قرض واپسی کا بھی کوئی میکنزم نہیں، اسحاق ڈار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ڈالر اب تین سو روپے کا ہو گیا، سودی معیشت اور کرپشن نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ایک طرف مہنگائی اور دوسری جانب کرپشن ہے۔ پاکستان سٹیل مل سمیت دیگر قومی ادارے ملک کے لیے سفید ہاتھی بن چکے ہیں، پی آئی اے کا روزانہ پچیس کروڑ، سٹیل ملز 33کروڑ اور پاکستان ریلوے کا 14کروڑ یومیہ خسارہ ہے، آج بنگلہ دیش کی معیشت ہم سے آگے ہے۔ سوال یہ ہے کہ ملک کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں کرپشن اور بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔ 11کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،امیر جماعت نے کہا کہ موجودہ بحرانوں سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں اور راستہ تلاش کریں۔ سپریم کورٹ مسائل حل نہیں کر سکتی بلکہ اس میں اضافہ کر رہی ہے۔ چیف جسٹس اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں عوام کا مطالبہ ہے کہ فل کورٹ اجلاس بلا کر موجودہ صورت حال پر متفقہ فیصلہ کریں، ملک میں الگ الگ انتخابات ہو بھی جائیں تو کوئی اس کا نتیجہ قبول نہیں کرے گا۔ جماعت اسلامی سمجھتی ہے مسائل کا حل ایک ہی روز پورے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔
لندن اسرائیلی جنگ نے فلسطینی مردوں کی زندگی، خاندان اور ذہنی حالت بدل کر رکھ دی۔ حملوں میں بچہ، گھر اور رقم...
راولپنڈی باخبر زرائع کے مطابق حساس ادارے نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ڈومیسائل برانچ کے ملازمین کو حراست میں...
لندن خواتین پناہ گزینوں کے برطانوی مردوں پر جنسی حملوں کے الزامات، متاثرین پناہ درخواست مسترد ہونے کے خوف پر...
کراچی امریکہ نے تائیوان کو اسلحہ دیا تو چین سربراہی ملاقات منسوخ کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق دو طرفہ تعلقات سے...
کراچی ٹرمپ کا متحدہ آئرلینڈ کی حمایت کا اظہار، برطانیہ میں تشویش،امریکی صدر کا کہنا تھا شمالی آئرلینڈ کا...
کراچی چینی کرپٹو سرمایہ کار نے لندن کی 71ارب روپے کی حویلی فروخت کردی۔ لی نے 2024میں52ارب روپےمیں خریدی تھی۔ 40...
اسلام آباد پاکستان ریلوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات اپنے افسران کو واپس بلا کر ان کی نئی...
کراچی لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے رن وے 27L سے ملحقہ اراضی پر گھاس میں آگ لگ گئی۔ جس پر ہنگامی صورتحال پیدا...