ریاض، اسلام آباد، (شاہدنعیم، نامہ نگار خصوصی ، جنگ نیوز)سعودی عرب اور ایران کے درمیان چین کی ثالثی میں تعلقات بحالی کے معاہدے کے بعد 7سال میں پہلی بار سعودی وفد مذاکرات کیلئے تہران پہنچ گیا ، ایرانی حکام کی جانب سے سعودی وفد کا پرتپاک استقبال ، سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی حکام ایرانی حکام سے تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہدمیں قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے طریق کارپرتبادلہ خیال کریں گے۔سعودی تکنیکی ٹیم کی سربراہی نصیر الغنوم کررہے ہیں جنہوں نے ایرانی وزارت خارجہ امور کے چیف پروٹوکول افسر اور ایرانی سفیر ہنر دوست سے ملاقات کی ،یہ ملاقات تہرا ن میں خارجہ امور کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی ، ملاقات میں سعودی وفد کے سربراہ نے ایرانی سفیر کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا ، رپورٹ کے مطابق سعودی عرب تہران میں اپنا سفارتخانہ اور مشہد میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولے گا ، اس موقع پر ہنر دوست نے کہا کہ ان کا ملک سعودی ٹیم کوان کے مشن کیلئے تمام تر سہولیات اور حمایت فراہم کرے گا ۔ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے والی کئی برس کی مخاصمت کے بعدایران اورسعودی عرب نے مارچ میں اپنے اختلافات کو ختم کرنے،سفارتی تعلقات کی بحالی اورمشنوں کو دوبارہ کھولنے پراتفاق کیا تھا، سعودی عرب نے سنہ 2016 میں ایران کے ساتھ سفارتی اورسیاسی تعلقات منقطع کردیے تھے۔اس وقت سیکڑوں مشتعل ایرانیوں نے تہران میں سعودی سفارت خانے اورمشہدمیں قونصل خانے پردھاوا بول دیا تھا۔ان حملوں کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی عملہ کو واپس بلا لیا تھا۔
بیجنگ /برازیلیاچین اور برازیل کے صدور نے بیجنگ میں ملاقات کے دوران آزاد تجارت کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا،اس...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین۔ امریکہ حالیہ تجارتی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 6 مئی سے 10 مئی 2025 کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے وفاقی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء...
راولپنڈیجی ایچ کیو حملہ کیس، تحریک انصاف کے رہنما میجر ر طاہر صادق کی امریکا جانے کی اجازت درخواست خارج کردی...
سرینگر مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان پھر سے مسئلہ کشمیر کو بین...
اسلام آباد حلال معیشت کی عالمی مالیت 1.3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اسلامی دنیا کے لئے یہ انقلابی معاشی...
غزہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اسرائیلی-امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو غزہ کی پٹی سے رہا...