عمران خان نکاح کیس‘ گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ نصر من اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح سے متعلق کیس میں گواہ مفتی سعید احمد خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔ ہفتہ کو محمد حنیف نامی شہری کی جانب سے دائر پرائیویٹ کمپلینٹ پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہا کہ گواہ مفتی سعید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت بیان قلمبند کرنے کے لئے آئندہ کی تاریخ دے دے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔