حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے،فواد چوہدری،اسد عمر

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک کے جنرل سیکرٹریاسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عمران خان سے خوفزدہ اتنے کہ آئین توڑنے کو تیار ہیں اور مطالبہ چیف جسٹس سے کہ وہ مستعفی ہو جائیں، چیز کیا ہو تم لوگ؟جبکہ سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے صدر مملکت کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے،آپ سانس لیں سوچیں اور اپنی سیاست میں ترمیم کریں،ایسی جلدی میں ترامیم کوئی نہیں مانے گا۔