اسلام آباد ہائیکورٹ ، مضاربہ کرپشن، ملزم عبدالرحمان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوام کے ساتھ مالی فراڈ سے متعلق مضاربہ کرپشن کے نیب ریفرنس میں مرکزی ملزم عبدالرحمان غازی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکردی ہے ،رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ پیر10اپریل کو سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عبد الرحمن غازی کو چودہ سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی،ملزم نے نیب کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔